بلوچوں کی لاشیں ملنا ظلم کی انتہا ہے

کوئٹہ: 02 جولائی: بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے بلوچ رہنما میر عبدالغفار خان لانگو کی گڈانی سے مسخ شدہ لاش ملنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں نے بلوچوں کے خلاف ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ بلوچ رہنما کو ہر سال سے زائد عرصے تک لاپتہ رکھنے کے بعد ان کی مسخ شدہ لاش ویرانے میں پھینک کر بلوچوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے لہٰذا عالمی ادارے صورت حال کا نوٹس لیں۔

شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ